عورت کو خوبصورت بنانے والی چیز وہ مرد ہے جو اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔
عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوتا۔ نفیس مزاج کی عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے مناسب رشتہ مل جائے۔ ڈوپٹہ سر پر لینے سے آج تک کسی عورت کی موت واقع نہیں ہوئی۔ آج کل کتنی عورتوں کے دس بچے ہیں کہ یہ شکایت کی جائے کہ عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین ہے؟ یہاں تو تین سے زیادہ بچے رکھنے والے گھر شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔ یہ مسائل عورت کے اصل مسائل نہیں ہیں۔ عورت کا اصل دکھ یہ ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات پیش آتے ہیں۔ عورت کا دکھ یہ ہے کہ پسند کی شادی پر اسے قتل کیا جاتا ہے۔ عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ طلاق لینا چاہے تو وہ نہیں لے سکتی۔ عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ اپنے رشتے بھیجنے کی آزادی نہیں رکھتی۔ عورت کا دکھ یہ ہے کہ چاہے وہ کتنی ہی تعلیم یافتہ ہو، اسے جہیز لے جانا ہوتا ہے۔ عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ محلے کے بدقماشوں کی شکایت اپنے والد یا بھائی سے کرنے سے ڈرتی ہے۔ عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر مرد کی توجہ اس پر پڑ جائے تو یہ یقین کیا جاتا ہے کہ عورت نے ہی ورغلایا ہوگا۔ عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر روٹی گول نہ ہو...