Abbu se kehna.....

 وقت کے پار جاسکو تو سنو

میرے کچھ لوگ وہاں رہتے ہیں

اُن سے کہنا بہت اُداس ہوں میں

اُن سے کہنا یہ دِل نہیں لگتا

اُن سے کہنا بہت اکیلی ہوں

اُن سے کہنا میں رویا کرتی ہوں

اُن سے کہنا مجھے قرار نہیں

اُن سے کہنا ہے انتظار بہت

اُن سے کہنا وہ مجھ سے بات کریں

اُن سے کہنا زبان سوکھ گئی

اُن سے کہنا کلام باقی ہے

اُن سے کہنا مری یہ دو آنکھیں

اُن سے کہنا ترس گئیں اُن کو

اُن سے کہنا وہ اب ملیں مجھ سے

اُن سے کہنا مجھے بلائیں کبھی

وقت کے پار جاسکو تو سنو

میرے کچھ لوگ وہاں رہتے ہیں


Comments

Popular posts from this blog

Baghicha Dheri

The Shifting Sands of Parenthood in Pakistan: Are We Raising Entitled Children?

Dearest Young Girls ❤️